انسان
کو دینی و دنیوی ہر شعبے میں تربیت کی حاجت ہوتی ہے اور وہ اسکو کسی نہ کسی ذریعے
سے حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہنا چاہیے ۔
الحمداللہ
!عاشقان رسول کی سنتوں بھری تحریک دعوت اسلامی میں بھی مختلف کورسز ہوتے رہتے ہیں۔
ان میں سے ایک مدنی قافلہ کورس بھی ہے جس
میں ذمہ داران دعوت اسلامی کی تنظیمی اور
اخلاقی تربیت کی جاتی ہے ۔
اس
کورس میں عاشقان رسول کو 12دینی کام پریکٹکلی
طور پرسکھانے کے ساتھ ساتھ علاقائی دورہ، انفرادی کوشش کرنے کا طریقہ،مدنی قافلوں
کے اہداف، امیر قافلہ،مبلغ کو کیسا ہونا چاہیے، ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے نیز باطنی
بیماریوں کی معلومات مع علاج اور ان سے
بچنے کی تربیت کی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ کھانےپینے سےلیکر سونے جاگنے تک کی سنتیں اور آداب عملی طور پر سکھائی جاتی اور مسنون دعائیں یاد کروائی جاتی ہیں۔اگر
ابھی تک آپ نے یہ کورس نہیں کیا ہے تو ابھی اپنے ذمہ دار سے رابطہ فرمالیجئے اور
قریبی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں تشریف لاکر اس کورس کی معلومات کرکے داخلہ لیجئے۔(رپورٹ:محمد
عابد عطاری مدنی)