پاہڑیانوالی، ضلع منڈی بہاؤالدین کے مدنی مرکز
فیضان مدینہ ھیگروالا میں شعبہ مدنی قافلہ کا
مدنی مشورہ
شعبہ مدنی قافلہ دعوت اسلامی کے تحت 12 مئی 2024ء
بروز اتوار پاہڑیانوالی، ضلع منڈی بہاؤالدین کے مدنی مرکز فیضان مدینہ ھیگروالا
میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ ، تحصیل اور سب تحصیل قافلہ ذمہ داران سمیت دیگر عاشقان رسول
نے شرکت کی ۔
نگرانِ ڈویژن گجرات حاجی اقبال عطاری اور ڈویژن گجرات کے شعبہ مدنی قافلہ ذمہ دار محمد عرفان عطاری نے حاضرین کے درمیان مدنی قافلوں کو مضبوط کرنے، ذمہ داران کو مضبوط کرنے ، محرم الحرام میں
مدنی قافلوں کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی روانگی جیسے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے جون 2024ء کے پہلے جمعہ
سے شروع ہونے والے 3 دن کے امیر قافلہ
کورس کے متعلق کلام کیا ۔(رپورٹ:
محمد عتیق عطاری ڈویژن سوشل میڈیا ذمہ دار،کانٹینٹ:شعیب احمدعطاری)