دعوت ِاسلامی
کے مدنی قافلہ ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی شعبے 12 ماہ کے تحت 10 تا 13 اگست 2023ء کو نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے سلسلہ میں صوبہ سندھ کے مختلف
شہروں میر پور خاص، حیدرآباد، نوابشاہ اور
سکھر میں میٹ اپ ہوا ۔
دورانِ
سفر شعبے کے پاکستان سطح کے ذمہ دار مولانا شاکر عطاری مدنی نے موجود ہ 12ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کئے ہوئے اسلامی بھائیوں کے ساتھ علاقائی دورے کئے اور انہیں آئندہ کے لئےاہداف دیئے جس میں زیادہ سے زیادہ انفرادی کوشش کرنے اور اسلامی بھائی کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے
کا ذہن دیا ۔(رپورٹ:
ابو تراب علی حسن عطاری مجلس 12 ماہ صوبہ سندھ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
مدنی
مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں8 گست 2023ء
کو شعبہ مدنی قافلہ کے تحت مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن مدنی قافلہ اور صوبائی سطح شعبہ
جات کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
نگرانِ
شعبہ حاجی مشکور عطاری نے شعبے کی ترقی کے
حوالے سے اہم مدنی پھول دیئےنیز ذمہ
داران کی تقرری مکمل کرنے کا طریقہ سکھایا مزید آئندہ آنے والے مہینوں میں ہر ماہ کی 5 تاریخ کو
امیر مدنی قافلہ کورس منعقد کرنے اور اس میں
یوسی ذمہ داران کی تربیت کرنے کا ہدف طے کیا گیا ۔(رپورٹ: بدرمنیر عطاری سوشل میڈیا ذمہ دار پنجاب،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
شیخِ
طریقت امیر اہلِ سنت دامت
برکاتہم العالیہ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے 10جولائی2023ء کو ایبٹ آباد کے اسلامی بھائی ایک ماہ اور
12دن کے مدنی قافلے کے سفر پر روانہ ہوئے ۔
روانگی
سے پہلے مبلغ دعوتِ اسلامی حفیظ ُاللہ
عطاری نے عاشقانِ رسول کی ایبٹ آباد کے
مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی قافلے میں
سفر کرنے کے حوالے سے تربیت کی جس پر
اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: حسان عطاری شعبہ مدنی
قافلہ پاکستان آفس،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
انٹیریئر
سندھ سے 1ماہ اور 12دن کے مدنی قافلے فیصل آباد کی سمت پر روانہ
انٹیریئر
سندھ سے دعوتِ اسلامی کے تحت 7 جولائی2023ء
کو تقریباً 362 اسلامی بھائیوں نے 1ماہ
اور 12دن کے مدنی قافلوں میں فیصل آباد کی سمت پر سفر اختیار کیا۔
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں رکنِ
شوریٰ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
شرکا ئے مدنی قافلہ کو خوش آمدید کہا اور
ان کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت فرمائی جس میں انہیں شیڈول کے مطابق مدنی قافلہ مکمل کرنے اور سیکھنے سکھانے کے تمام حلقوں میں از ابتدا تا انتہا شرکت کرنے کا ذہن دیا جبکہ آخر میں اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔
(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ملتان
ڈویژن سے سنتوں کی تربیت کے لئے ایک مہینے کا مدنی قافلہ سفر پر روانہ
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 4 جولائی 2023ء بروز
منگل ملتان ڈویژن سے سنتوں کی تربیت کے لئے
ایک مہینے کا مدنی قافلہ سفر پر روانہ ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نگران ڈویژن مشاورت محمد سادات عطاری کے ہمراہ راہِ خدا کے سفر پر روانہ ہوئے۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
4
جولائی 2023ء کو سنتیں سیکھنے سکھانے کے جذبے کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں قائم دارالسنہ سے بہاولپور کے اسلامی بھائی ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر پر روانہ ہوئے ۔
روانگی سے پہلے نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدُالرؤف
عطاری نے عاشقانِ رسول کی فیضان مدینہ ملتان میں مدنی قافلے میں سفر کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔
بعد ازاں ایک ماہ مدنی قافلے کے مسافرین کے ساتھ ڈویژن مشاورت کے نگران اسلامی بھائی نے دار السنّہ سے سمت لیکر مدنی قافلے کے لئے روانگی اختیار کی۔(رپورٹ :احمدرضا
عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضانِ مدینہ اسلام آباد سے 3 دن کا مدنی قافلہ
سفر پر روانہ، اسپیشل پرسنز کی شرکت
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں سیکٹر جی 11 اسلام آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سے 3 دن کا مدنی
قافلہ راہِ خدا عزوجل کے سفر پر روانہ ہوا جس میں اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے اور افراد) سمیت
دیگر اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
معلومات کے مطابق مدنی قافلے کی روانگی سے پہلے
اسلامی بھائیوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ
اسلامی جنید عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
14 جون 2023ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں شعبہ مدنی قافلہ کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان
ڈویژن کے ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
اس مدنی مشورے میں ملتان ڈویژن کے نگران محمد
سادات عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ملتان
ڈویژن کی تمام مساجد میں مدرسۃالمدینہ بالغان شروع کروانے، زیادہ سے زیادہ اجتماعی
قربانی کروانے اور قربانی کی کھالیں جمع کرنےکا ذہن دیا۔
نگرانِ ملتان ڈویژن کا مدنی مشورے کے دوران کہنا
تھا کہ 20 جولائی 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان ڈویژن سے ایک ماہ کے مدنی
قافلے راہِ خدا عزوجل میں سفر کریں گے، ذمہ داران اس حوالے سے اپنی کوششیں بڑھائیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر کے لوگوں کو دینِ
اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے وقتاً فوقتاً راہِ خدا عزوجل میں مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں۔
اسی سلسلے میں گزشتہ روز 12 ماہ مدنی قافلے میں
سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے جوہر ٹاؤن لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں کسٹمر کئیر کورس کا انعقاد کیا گیا۔
اس کورس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور مختلف موضوعات پر
کلام کیا۔
کوئٹہ بلوچستان کی جامع مسجد کنزالایمان میں
شعبہ مدنی قافلہ کا مدنی مشورہ
کوئٹہ بلوچستان کی
جامع مسجد کنزالایمان میں شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں
شعبے کے اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے
رمضانُ المبارک میں ہونے والے ایک ماہ اور آخرے عشرے کے اعتکاف کی تیاریوں کا
جائزہ لیا۔
رکنِ شوریٰ نے زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول کو
اعتکاف میں بیٹھانے کے لئے مزید کوشش کرنے کا ذہن دیا اور مختلف موضوعات پر کلام
کیا۔
مدنی مشورے میں ایک ماہ کے اعتکاف کے لئے اب تک نمایاں کوشش
کرنے والے ذمہ داران کو تحائف بھی دیئے گئے۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
12
ماہ مدنی قافلے کے مسافر اسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت 12 ماہ
مدنی قافلے کے مسافر اسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس
میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقارالمدینہ عطاری نے اُن کی تربیت کی۔
فیضانِ مدینہ حیدر آباد میں12
ماہ مدنی قافلے کے شرکا کے لئے تربیتی
نشست
گزشتہ روز عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سندھ بلوچستان سفر
کرنے والے عاشقانِ رسول کے لئے حیدر آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تربیتی
نشست کا انعقاد کیا گیا۔
اس تربیتی نشست میں ذیلی
شعبہ 12 ماہ مدنی قافلہ کے ذمہ دار مولانا شاکر عطاری مدنی نے عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے رمضانُ
المبارک میں ہونے والے اعتکاف کی تیاریوں کے حوالے سے اہداف طے کئے۔
معلومات کے مطابق سندھ
بھر کے مختلف مقامات پر دعوتِ اسلامی کے تحت 12 ماہ مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول
اعتکاف کی تیاری کریں گے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اعتکاف بھی کروائیں گے۔
بعدازاں ذمہ دار نے شرکائے مدنی قافلہ کو اپنے اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:علی حسن عطاری رکنِ شعبہ 12 ماہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)