18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
فیصل آباد پنجاب کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں قائم
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے مدنی مذاکرہ ہال میں 11 دسمبر 2023ء بروز پیر ایک میٹنگ
ہوئی جس میں شعبہ مدنی قافلہ کےنگران و صوبائی
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
میٹنگ کی ابتدامیں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی موجودہ کارکردگی کا جائزہ
لیا اور پاکستان و صوبہ وائز شعبے کے ذمہ داران کی تقرری کرنے کے حوالے سے کلام
کیا۔
شعبے کے اجیر اسلامی بھائیوں کے مدنی قافلوں کی
کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبوں کے مدنی قافلے، طے
شدہ اہداف اور کارکردگی سمیت دیگر موضوعات پر مشاورت کی اور شرکا کو مدنی پھولوں
سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)