29 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
ضلع ننکانہ کی
تحصیل سانگلہ ہل میں واقع فیضانِ مدینہ میں مدنی قافلہ اجتماع کا انعقاد
Tue, 5 Dec , 2023
364 days ago
گناہوں کی
عادت چھڑواکر نیکی کے کاموں میں دل لگانے والے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت ضلع ننکانہ کی تحصیل سانگلہ ہل میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
مدنی قافلہ اجتماع منعقدہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت
سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے
بیان کیا جس میں انہوں نے حاضرین کو راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے
کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اجتماع کے اختتام پر شرکا
اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)