18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ مدنی قافلہ بہاولپور ڈویژن کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
Tue, 12 Dec , 2023
345 days ago
شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز
بہاولپور ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ
ڈسٹرکٹ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے
کیا گیا جبکہ شعبہ مدنی قافلہ کے صوبائی ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے ڈویژن سے
یوسی سطح پر کس طرح فالو اپ لیا جائے؟ اور کس طرح دینی کاموں کو بڑھایا جائے ؟اس
حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی۔
مدنی مشورے کے طے شدہ مدنی پھولوں پر تمام ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے
کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔