12 ماہ مدنی قافلہ مکمل کرنے والے عاشقانِ
رسول کے لئے ملتان میں تقسیمِ اسناد اجتماع
لوگوں کو دینِ اسلام کی باتیں سکھانے اور انہیں
راہِ خدا عزوجل کا مسافر بنانے والی عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ 12 ماہ کےتحت 12 ماہ مدنی قافلہ مکمل کرنے
والے اسلامی بھائیوں کے لئے 3 مئی 2024ء
کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں”تقسیمِ اسناد اجتماع “منعقد ہوا۔
معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن و
نعت شریف سے کیا گیا جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دینی ،اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے حاضرین کی تربیت کی نیز انہیں مزید
بہتر انداز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔
اجتماع کے آخر میں دعوتِ اسلامی کے تحت 12 ماہ
مدنی قافلہ مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن درمیان اسناد
تقسیم کی گئیں جبکہ نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں انعامات تقسیم
ہوئے۔