یومِ دعوتِ اسلامی کے موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی
محمد عقیل عطاری مدنی کا مدنی قافلے میں سفر
2ستمبر2022ء
بروز جمعہ یوم دعوتِ اسلامی کے
موقع پرشیخِ طریقت امیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی
ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی ترغیب پرسیلاب زدگان کی خیر خواہی اور غم خواری نیز
دینی امور کے حوالے سے رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ
حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔
یہ مدنی قافلہ پنجاب پاکستان کے شہر ڈیرہ غازی خان کی جامع مسجد خیر الواریٰ پہنچا جہاں شرکائے مدنی قافلہ کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے
کا حلقہ لگایا گیا جس میں رکنِ شوریٰ نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی فکر آخرت کے حوالے سے ذہن سازی کی۔
رکنِ شوری نے دورانِ بیان دعوت اسلامی کی دینی خدمات بالخصوص فلاحی شعبے FGFR دعوتِ اسلامی کی جانب سے پیارے آقاﷺ کی دکھیاری امت کے لئے مختلف مواقع پر کی جانے والی خدمات اور
موجودہ سیلاب سے متاثرین افراد کی خیر
خواہی کے بارے میں بتایا۔ مزید رکنِ شوریٰ نے مدنی قافلے کے شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے
ہمیشہ وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 29 اگست 2022ء کو لاہور میں شعبہ مدنی قافلہ کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ تحصیل
و ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی۔
صوبائی
ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے حسن اخلاق، نیکی
کی دعوت اورمداہنت کے حوالے سے دینی معلومات فراہم کرتے ہوئے شعبے کے دینی کام
کرنے پر اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔ بعدازاں کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے لئے اہداف دیئےجس پر اسلامی بھائیوں نے عمل پیرا ہونے کی اچھی نیت کا اظہار
کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی مشورے کا انعقاد،
مدنی قافلوں کے متعلق اہداف
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 23 اگست
2022ء بروز منگل پاکستان کے شہر ملتان میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے
کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
صوبائی ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے ذمہ داران سے 1 ماہ
کے مدنی قافلے سفر کروانے کے حوالے سے گفتگو کی اور ہر ماہ 3 دن، 12 دن کے مدنی
قافلوں کے متعلق اہداف طے کئے۔
اس کےعلاوہ صوبائی ذمہ دار نے 2 ستمبر 2022ء کو
یومِ دعوتِ اسلامی کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف موضوعات پر کلام کیا جس پر وہاں
موجود ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں ذمہ دار نے یوسی اور وارڈ سطح پر یومِ تعطیل اعتکاف، علاقائی دورہ نیز شعبہ مدنی قافلہ کے ذمہ داران کا تقرر کیا۔(رپورٹ:بدرمنیر عطاری شعبہ مدنی قافلہ سوشل میڈیا پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
تحصیل اور یوسی ذمہ داران سے دینی کاموں کا فالو
اپ لینے کے لئے مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے ذریعے ہونے والے
دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے 18 اگست 2022ء بروز جمعرات پنجاب پاکستان کی
تحصیل چشتیاں میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدنی قافلہ کے تحصیل اور یوسی ذمہ
داران نے شرکت کی۔
صوبائی ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے اس مدنی
مشورے میں شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام
کیا جن میں شعبے کو خود کفیل بنانا، تقرری، مدنی قافلے کے جدول کو بہتر بنانا اور
جامعۃ المدینہ بوائز کے مدنی قافلے سفر کروانا شامل تھا۔
بعدازاں صوبائی ذمہ دار نے شرکا کو دعوتِ اسلامی
کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:بدرمنیر عطاری شوشل میڈیا
شعبہ مدنی قافلہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے
عاشقانِ رسول کے لئے ماہانہ نشست
10 اگست 2022ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام پاکستان کے صوبہ سندھ میں 12 ماہ کےمدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقانِ
رسول کے لئے ماہانہ نشست کا انعقاد کیا گیا۔
اس نشست میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے ”انفرادی عبادت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے مدنی قافلہ کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو زیادہ
سے زیادہ بڑھانے کا ذہن دیا۔بعدازاں رکنِ
شوریٰ نے عاشقانِ رسول کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ:علی حسن عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شہیدانِ کربلا کے ایصالِ ثواب کے لئے کلفٹن کراچی سے 3
دن کا مدنی قافلہ سفر پر روانہ
دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام شہیدانِ کربلاکے
ایصالِ ثواب کے لئے پاکستان بھر سے 3 دن، 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے راہِ
خدا عزوجل کے سفر پر روانہ ہوئے جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت
کی جن کی تعداد ہزاروں میں تھی۔
اسی سلسلے میں کراچی سندھ کے علاقے کلفٹن سے 3 دن (8،
9، اور 10 محرم الحرام) کا مدنی
قافلہ سندھ کے شہر حیدر آباد پہنچا جہاں شرکائے مدنی قافلہ نے مختلف دینی ایکٹیویٹیز میں
شرکت کی۔
دورانِ مدنی قافلہ یوسی نگران محمدعمیررضاعطاری
نے اسلامی بھائیوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہیں فرض علوم
اور سنتیں و آداب سکھائے گئے نیز مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دینے کا بھی
سلسلہ رہا۔
یوسی نگران نے شرکائے مدنی قافلہ کو دعوتِ
اسلامی کے 12دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینےکا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:محمد عمیر عطاری ڈسٹرکٹ
ساؤتھ کراچی مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے
عاشقانِ رسول کے لئے مدنی قافلہ اجتماع
پاکستان کے شہر لاہور سے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقان
رسول کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں مدنی قافلہ اجتماع ہواجس میں دیگر اسلامی بھائیوں نے بھی کثیر
تعداد میں شرکت کی۔
اس
اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر شرکائے مدنی قافلہ کی تربیت و
رہنمائی کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں زیادہ سے زیادہ عام کرنے کا ذہن
دیا۔واضح رہے یہ مدنی قافلہ یکم اگست 2022ء بروز پیر لاہور سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
روانہ ہوا ہے۔(رپورٹ:محمد ابوبکر
عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
30 جولائی 2022ء بروز ہفتہ پاکستان کے
دارالحکومت اسلام آباد میں قائم دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک تربیتی نشست کا انعقاد ہوا جس میں 12
ماہ مدنی قافلے کے مسافر اسلامی بھائیوں سمیت شعبہ 12 ماہ مدنی قافلہ کے اراکین نے
شرکت کی۔
اس نشست میں نگران شعبہ مولانا شاکر مدنی عطاری
نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے مدنی قافلوں کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا اور دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:علی حسن عطاری، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
ڈیرہ غازی خان میں شعبہ مدنی قافلہ کے مختلف سطح
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
26 جولائی 2022ء بروز منگل پنجاب پاکستان کے
شہر ڈیرہ غازی خان میں شعبہ مدنی قافلہ
دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی، ڈویژن، ڈسٹرکٹ
اور تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد اسلم عطاری نے شرکا کی دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی
اور یکم اگست 2022ء کو ایک ماہ کے کم و بیش 30 مدنی قافلے سفر کروانے کے اہداف
دیئے۔
مزید رکنِ شوریٰ نے8، 9، 10 محرم الحرام کو
زیادہ سے زیادہ اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ
داران نے کم و بیش 22 ہزار عاشقانِ رسول کو سفر کروانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: بدرمنیرعطاری شعبہ مدنی قافلہ سوشل میڈیا ذمہ دار پنجاب ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ
میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے پاس فیصل آباد ڈویژن سے ایک ماہ کے مدنی
قافلہ کے امیر مدنی قافلہ اسلامی بھائیوں اور فیصل آباد ڈویژن کے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حاضری ہوئی۔
اس دوران نگران ِپاکستان مشاورت نے ”مدنی قافلوں کی اہمیت “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تر بیت کی اور مدنی
قافلے کے لئے عاشقانِ رسول کو کیسے
تیار کرنا ہے اس حوالے سے ذہن سازی کی نیز
کن کن طریقوں سے عاشقانِ
رسول کو مدنی قافلے کے لئے تیار کیا جا سکتا ہے۔
نگران
پاکستان مشاورت نے گفتگو کرتے ہوئے امیر مدنی قافلہ کی ذمہ داریوں اور امیر مدنی
قافلہ کو شرکائے مدنی قافلہ کے ساتھ کس انداز سے پیش آنا چاہیئے
اس کے متعلق مدنی پھول دیئے۔
مزید نگران پاکستان مشاورت نے بتایا کہ ان شا ءللہ فیصل آباد ڈویژن
سے یکم اگست 2022ء کو ایک ماہ کے 110 مدنی قافلے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی حاضر ہونگے۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نے
نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستان کے شہر فیصل آباد میں شعبہ مدنی قافلہ
کے مقامی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت 5 جولائی 2022ء بروز منگل
پاکستان کے شہر فیصل آباد میں شعبہ مدنی قافلہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ ڈویژن مشاورت محمد شہزاد عطاری
نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علاقائی دورہ برائے نیکی کی
دعوت کو مضبوط کرنےکا ذہن دیا نیز مدنی قافلوں کی سمتوں پر کلام کیا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کی طلبۂ
کرام کے ہمراہ مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے متعلق ذہن سازی کی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا اور خود کو ایک ماہ کے لئے امیر قافلہ کے طور پر پیش کیا۔(رپورٹ: بدر منیر عطاری شوشل میڈیا ذمہ دار شعبہ مدنی
قافلہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستان کے شہر ڈی جی خان میں مقامی ذمہ داران کا مدنی مشورہ، مختلف موضوعات پر
کلام
5 جولائی 2022ء بروز منگل صوبۂ پنجاب
پاکستان کے شہر ڈی جی خان میں شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت
رہی۔
اس مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ دار محمد ابرار عطاری نے دعوتِ
اسلامی کے12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے یکم اگست 2022ء کو سفر کرنے والے
ایک ماہ کے مدنی قافلے کے حوالے سے مشاورت کی نیز مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا۔بعدازاں ذمہ دار نے شعبے کی
سابقہ 6 ماہ کی کاکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں کو مزید بڑھاتے ہوئے انہیں
مضبوط کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:بدر منیر عطاری شوشل میڈیا ذمہ دار شعبہ مدنی
قافلہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)