ملک و بیرونِ ملک میں  لوگوں کو دینِ اسلام کی باتیں سکھانے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے مدنی قافلہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آباد میں 2 دن(4 اور 5 نومبر 2022ء) پر مشتمل تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں 12 مدنی قافلے کے کم و بیش 300 عاشقانِ رسول سمیت دیگر اراکینِ شعبہ نے شرکت کی۔

اس تربیتی اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے نیکی کرنے کے حوالے سے عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

نگرانِ شعبہ مولانا شاکر عطاری مدنی نے بھی شرکائے اجتماع سے مختلف امور پر گفتگو کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو اخلاص کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں اجتماع میں شریک عاشقانِ رسول کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ انہیں آئندہ کے اہداف بھی دیئے گئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: علی حسن عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)