عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 2 دسمبر 2022ء بروز جمعہ 3 دن کا مدنی قافلہ کراچی کے علاقے ڈیفنس کی جامع مسجد فیضانِ اسلام پہنچا۔

دورانِ مدنی قافلہ شرکا کے لئے امیرِ قافلہ کورس کا آغاز کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں کورس کی چند ابتدائی باتیں بتائیں۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بھر پور انداز میں کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)