
پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ
میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے پاس فیصل آباد ڈویژن سے ایک ماہ کے مدنی
قافلہ کے امیر مدنی قافلہ اسلامی بھائیوں اور فیصل آباد ڈویژن کے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حاضری ہوئی۔
اس دوران نگران ِپاکستان مشاورت نے ”مدنی قافلوں کی اہمیت “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تر بیت کی اور مدنی
قافلے کے لئے عاشقانِ رسول کو کیسے
تیار کرنا ہے اس حوالے سے ذہن سازی کی نیز
کن کن طریقوں سے عاشقانِ
رسول کو مدنی قافلے کے لئے تیار کیا جا سکتا ہے۔
نگران
پاکستان مشاورت نے گفتگو کرتے ہوئے امیر مدنی قافلہ کی ذمہ داریوں اور امیر مدنی
قافلہ کو شرکائے مدنی قافلہ کے ساتھ کس انداز سے پیش آنا چاہیئے
اس کے متعلق مدنی پھول دیئے۔
مزید نگران پاکستان مشاورت نے بتایا کہ ان شا ءللہ فیصل آباد ڈویژن
سے یکم اگست 2022ء کو ایک ماہ کے 110 مدنی قافلے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی حاضر ہونگے۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نے
نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستان کے شہر فیصل آباد میں شعبہ مدنی قافلہ
کے مقامی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے تحت 5 جولائی 2022ء بروز منگل
پاکستان کے شہر فیصل آباد میں شعبہ مدنی قافلہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ ڈویژن مشاورت محمد شہزاد عطاری
نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علاقائی دورہ برائے نیکی کی
دعوت کو مضبوط کرنےکا ذہن دیا نیز مدنی قافلوں کی سمتوں پر کلام کیا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کی طلبۂ
کرام کے ہمراہ مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے متعلق ذہن سازی کی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا اور خود کو ایک ماہ کے لئے امیر قافلہ کے طور پر پیش کیا۔(رپورٹ: بدر منیر عطاری شوشل میڈیا ذمہ دار شعبہ مدنی
قافلہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستان کے شہر ڈی جی خان میں مقامی ذمہ داران کا مدنی مشورہ، مختلف موضوعات پر
کلام

5 جولائی 2022ء بروز منگل صوبۂ پنجاب
پاکستان کے شہر ڈی جی خان میں شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت
رہی۔
اس مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ دار محمد ابرار عطاری نے دعوتِ
اسلامی کے12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے یکم اگست 2022ء کو سفر کرنے والے
ایک ماہ کے مدنی قافلے کے حوالے سے مشاورت کی نیز مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا۔بعدازاں ذمہ دار نے شعبے کی
سابقہ 6 ماہ کی کاکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں کو مزید بڑھاتے ہوئے انہیں
مضبوط کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:بدر منیر عطاری شوشل میڈیا ذمہ دار شعبہ مدنی
قافلہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آبا دمیں
شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ منعقد کیا گیاجس میں فیصل آباد کے
ڈویژن ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ فیصل
آباد ڈویژن ذمہ دار نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے یکم اگست
2022ء کو سفر کرنے والے ایک ماہ کے مدنی قافلے، تقرری مکمل کرنے اور قربانی کی
کھالوں کے حوالے سے اہم نکات پر کلام کیا۔بعدازاں مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کی ترقی و عروج
کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:بدر منیر عطاری سوشل میڈیا
ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آبا دمیں دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 4 جولائی 2022ء بروز پیر مدنی مشورے کا انعقاد
ہوا جس میں ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں محمد طاہر
عطاری (ڈویژن ذمہ دار فیصل آباد) نے شعبے کے دینی
کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے یکم اگست 2022ء کو ایک ماہ کے مدنی قافلے، تقرری
مکمل، یومِ تعطیل اعتکاف اور قربانی کی کھالوں کے حوالے سے مشاورت کی۔بعدازاں مدنی
مشورے میں شریک عاشقانِ رسول نے دعوتِ اسلامی کی ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: بدر منیر عطاری سوشل میڈیا ذمہ دار شعبہ مدنی
قافلہ پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

2 جولائی 2022ء بروز ہفتہ شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتما م پاکستان کے
شہر اسلام آبا دمیں ایک تربیتی نشست کا
انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ
اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن کے ناظمین نے شرکت کی۔
اس تربیتی نشست میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نعمان
عطاری نے دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے 3 دن، 12 دن، ایک ماہ اور 12
ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنےکا ذہن دیاجس ناظمین نے اپنے آپ کو ملک و بیرونِ
ملک مدنی قافلے میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:بدر منیر عطاری شعبہ مدنی قافلہ سوشل میڈیا پنجاب، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوری ٰحاجی قاری محمد ایاز عطاری
نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی
پھولوں سے نوازا۔
تفصیلات کے مطابق رکنِ شوریٰ نے 12 دینی کاموں
کو احسن انداز میں کرنے، انفرادی کوشش
کرنے،اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کرنے اور اپنے اخلاق سنوارنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی نیز دیگر مختلف
موضوعات پر کلام کیا۔بعدازاں حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی کارکردگی پیش کی جس
پر اسلامی بھائیوں کو تحائف پیش کئے گئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
1( - Copy.jpg)
دعوت اسلامی کے تحت 3 جولائی 2022 ء بروز اتوار
اسلام آباد میں تربیتی بیان ہواجس میں 63 دن کے تربیتی کورس کے شرکاء نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی نعمان عطاری ، ڈویژن مدنی قافلہ ذمہ دار ،
راولپنڈی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو 12 ماہ میں ایک ماہ اور ہر
ماہ کم از کم 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: نعمان عطاری اسلام آباد راولپنڈی ڈویژن مدنی
قافلہ زمہ دار ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
فیصل آبا دمیں شعبہ مدنی قافلہ کا مدنی مشورہ،
شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ سمیت اہم ذمہ داران کی شرکت

صوبۂ پنجاب
پاکستان کے شہر فیصل آباد میں موجود دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ
میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ مدنی قافلہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیاجس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری، نگران شعبہ، صوبائی و ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
اس مدنی
مشورے میں شعبے کی صوبہ وائز کارکردگی مع تقابلی جائزہ (جنوری 2022ء تا مئی 2022ء)، 2026ء کے اہداف، شعبے کو خود کفیل بنانے، آمدن کو بڑھانے کے اقدامات، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، تقرری، فیڈبیک، شعبے کے جائزے، سابقہ مدنی مشوروں کے مدنی پھول، اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالیں سمیت دیگر اہم امور کے بارے میں گفتگو ہوئی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
شعبے کی کار کردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تین دن، 12 دن، ایک ماہ اور 12
ماہ کے مدنی قافلوں کے لئے زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول کو تیار کرنے کے بارے میں ذہن سازی کی۔
مزید
نگرانِ پاکستان مشاورت نے عید الاضحی کے موقع پر عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے اخراجات کو پورا
کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ کھالیں جمع کرنے ترغیب دلائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
.jpeg)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام وقتاً فوقتاً مدنی قافلوں میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں کی تربیت
کے لئے مختلف سیشنز کا انعقاد کیا جاتا ہےجس میں اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے
تربیت کی جاتی ہے۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 12 ماہ راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے عاشقانِ
رسول کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ملک و بیرونِ ملک میں دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
27 جون 2022ء بروز پیر پاکستان کے شہر اسلام آباد میں موجود دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ مدنی قافلہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور راولپنڈی سٹی اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں اسلام آباد
و راولپنڈی ڈویژن ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ محمد نعمان عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں کے حوالے سے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا اور ذمہ داران کو دینی
کام بڑھانے کا ذہن دیا۔
اسی طرح ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو دنیا بھر
میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور
دیگر عاشقانِ رسول کو سفر کروانے کی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود ذمہ داران نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:بدرمنیر عطاری شوشل میڈیا ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)

دعوت اسلامی
کے تحت 26 جون 2022 ء بروز اتوار پاکستان
کے شہر سرگودھا میں ذمہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں ذمہ داران تحصیل مشاورت اور یوسی نے شرکت کی ۔
اس مدنی مشورے
میں مبلغ دعوت اسلامی قاری کلیم عطاری نے مدنی قافلے کیسے تیار کرنے ہیں ،جدول کیسے
بنانا ہے اور اجتماعی قربانی میں بکنگ اور قربانی کی کھالے کیسے اکٹھی کرنی ہے کے
بارے میں حاضرین کی تربیت کی ۔(رپورٹ: بدرمنیر
شوشل میڈیا ذمہ دار مدنی قافلہ پنجاب ، کانٹینٹ:
محمد مصطفی انیس )