19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
30 جولائی 2022ء بروز ہفتہ پاکستان کے
دارالحکومت اسلام آباد میں قائم دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک تربیتی نشست کا انعقاد ہوا جس میں 12
ماہ مدنی قافلے کے مسافر اسلامی بھائیوں سمیت شعبہ 12 ماہ مدنی قافلہ کے اراکین نے
شرکت کی۔
اس نشست میں نگران شعبہ مولانا شاکر مدنی عطاری
نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے مدنی قافلوں کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا اور دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:علی حسن عطاری، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)