شہیدانِ کربلا کے ایصالِ ثواب کے لئے کلفٹن کراچی سے 3
دن کا مدنی قافلہ سفر پر روانہ
دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام شہیدانِ کربلاکے
ایصالِ ثواب کے لئے پاکستان بھر سے 3 دن، 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے راہِ
خدا عزوجل کے سفر پر روانہ ہوئے جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت
کی جن کی تعداد ہزاروں میں تھی۔
اسی سلسلے میں کراچی سندھ کے علاقے کلفٹن سے 3 دن (8،
9، اور 10 محرم الحرام) کا مدنی
قافلہ سندھ کے شہر حیدر آباد پہنچا جہاں شرکائے مدنی قافلہ نے مختلف دینی ایکٹیویٹیز میں
شرکت کی۔
دورانِ مدنی قافلہ یوسی نگران محمدعمیررضاعطاری
نے اسلامی بھائیوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہیں فرض علوم
اور سنتیں و آداب سکھائے گئے نیز مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دینے کا بھی
سلسلہ رہا۔
یوسی نگران نے شرکائے مدنی قافلہ کو دعوتِ
اسلامی کے 12دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینےکا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:محمد عمیر عطاری ڈسٹرکٹ
ساؤتھ کراچی مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)