19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے
عاشقانِ رسول کے لئے مدنی قافلہ اجتماع
Tue, 2 Aug , 2022
2 years ago
پاکستان کے شہر لاہور سے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقان
رسول کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں مدنی قافلہ اجتماع ہواجس میں دیگر اسلامی بھائیوں نے بھی کثیر
تعداد میں شرکت کی۔
اس
اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر شرکائے مدنی قافلہ کی تربیت و
رہنمائی کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں زیادہ سے زیادہ عام کرنے کا ذہن
دیا۔واضح رہے یہ مدنی قافلہ یکم اگست 2022ء بروز پیر لاہور سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
روانہ ہوا ہے۔(رپورٹ:محمد ابوبکر
عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)