21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
قراٰنِ پاک کی تعلیم عام
کرنے اور مساجد آباد کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سندھ
بھر میں سیلاب زدگان کے لئے جائے نماز قائم کئے جارہے ہیں۔
اس موقع پر شعبہ مدنی
قافلہ کے تحت 12 ماہ سفر کرنے والے عاشقانِ رسول نماز پڑھانے کے ساتھ ساتھ سیلاب
زدگان کے بچوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیم دے رہے ہیں۔
اسی طرح 12 ماہ کے
عاشقانِ رسول مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے اور اُن کی دینی و اخلاقی
تربیت کرتے رہتے ہیں۔(رپورٹ:علی حسن عطاری شعبہ 12
ماہ صوبہ سندھ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)