19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے
عاشقانِ رسول کے لئے ماہانہ نشست
Thu, 11 Aug , 2022
2 years ago
10 اگست 2022ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام پاکستان کے صوبہ سندھ میں 12 ماہ کےمدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقانِ
رسول کے لئے ماہانہ نشست کا انعقاد کیا گیا۔
اس نشست میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے ”انفرادی عبادت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے مدنی قافلہ کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو زیادہ
سے زیادہ بڑھانے کا ذہن دیا۔بعدازاں رکنِ
شوریٰ نے عاشقانِ رسول کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ:علی حسن عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)