ڈیرہ غازی خان میں شعبہ مدنی قافلہ کے مختلف سطح
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
26 جولائی 2022ء بروز منگل پنجاب پاکستان کے
شہر ڈیرہ غازی خان میں شعبہ مدنی قافلہ
دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی، ڈویژن، ڈسٹرکٹ
اور تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد اسلم عطاری نے شرکا کی دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی
اور یکم اگست 2022ء کو ایک ماہ کے کم و بیش 30 مدنی قافلے سفر کروانے کے اہداف
دیئے۔
مزید رکنِ شوریٰ نے8، 9، 10 محرم الحرام کو
زیادہ سے زیادہ اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ
داران نے کم و بیش 22 ہزار عاشقانِ رسول کو سفر کروانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: بدرمنیرعطاری شعبہ مدنی قافلہ سوشل میڈیا ذمہ دار پنجاب ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)