2ستمبر2022ء  بروز جمعہ یوم دعوتِ اسلامی کے موقع پرشیخِ طریقت امیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی ترغیب پرسیلاب زدگان کی خیر خواہی اور غم خواری نیز دینی امور کے حوالے سے رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔

یہ مدنی قافلہ پنجاب پاکستان کے شہر ڈیرہ غازی خان کی جامع مسجد خیر الواریٰ پہنچا جہاں شرکائے مدنی قافلہ کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی فکر آخرت کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

رکنِ شوری نے دورانِ بیان دعوت اسلامی کی دینی خدمات بالخصوص فلاحی شعبے FGFR دعوتِ اسلامی کی جانب سے پیارے آقاﷺ کی دکھیاری امت کے لئے مختلف مواقع پر کی جانے والی خدمات اور موجودہ سیلاب سے متاثرین افراد کی خیر خواہی کے بارے میں بتایا۔ مزید رکنِ شوریٰ نے مدنی قافلے کے شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہمیشہ وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)