تحصیل پاکپتن
سے راہ خدا میں عاشقان رسول کا تین دن کے مدنی قافلے میں سفر
.jpg)
26
جون 2022 ء بروز اتوار پاکستان کے شہر اور تحصیل پاکپتن سے راہ خدا میں عاشقان
رسول نے تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا جس میں علاقائی دورہ اور 12دینی
کاموں کے لئے علاقے میں نیکی کی دعوت دی گئی جس کی برکت سے 20اسلامی بھائی 12دن کے مدنی قافلے
میں سفر کرنے کی نیت کی۔
اس کے علاوہ اسلامی بھائیوں نے و ہاں مدنی مرکز بنانے کا ذہن دیا جس کے لئے ایک
ایکڑ زمین کا عاشقان رسول نے وزٹ کیا اور اسے خریدنے کا عزم کیا۔
اس موقع پر ڈویژن
نگران حاجی سرفراز مدنی اور ڈسٹرکٹ نگران
مولانافریاد مدنی بھی شامل تھے ۔(رپورٹ: بدرمنیر
سوشل میڈیا ذمہ دار مدنی قافلہ پنجاب ، کانٹینٹ:
محمد مصطفی انیس )

دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام وقتاً فوقتاً راہِ
خدا عزوجل کے مدنی قافلے ملک و بیرونِ ملک سفر کرتے رہتے ہیں جس میں
عاشقانِ رسول کو وضو، غسل اور نماز سمیت
دیگر اسلامی تعلیمات کے حوالے سے آگاہی دی
جاتی ہے۔
اسی سلسلے میں 24 جون 2022ء بروز جمعہ پاکستان
کے شہر سرگودھا سے 3 دن اور ایک ماہ کے
مدنی قافلے راہِ خدا عزوجل کے سفر پرروانہ
ہوئے جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق مدنی قافلے کی روانگی سے قبل ڈویژن
ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ کلیم عطاری نے مدنی قافلوں کی سمتیں مکمل کیں اور
دارالسنہ میں اسلامی بھائیوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔
دورانِ حلقہ ذمہ دار نے عاشقانِ رسول کی مدنی قافلوں میں 12 دینی کاموں کے جدول کے حوالے سے ذہن
سازی کی اور انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:بدرمنیر عطاری شوشل میڈیا
ذمہ دارشعبہ مدنی قافلہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دینِ اسلام میں کسی مسلمان کی عیادت کرنا پیارے آقا ﷺ کی سنتِ مبارکہ ہے ۔پچھلے
دنوں نشتر ٹاؤن کے شعبہ مدنی قافلہ ذمہ دار حاجی منظور عطاری بیمار ہوگئے جس پر
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دیگر ذمہ داران
کے ہمراہ اُن کی عیادت کی۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے بیماری پر صبر کی تلقین کرتے ہوئے بیمار ہونے کے فضائل
بیان کئے اور اُن کی صحتیابی کے لئے دعا کروائی جس پر حاجی منظور عطاری نے رکنِ شوریٰ سمیت وہاں موجود تمام ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کا شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
21 جون 2022 ء بروز منگل پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں شعبہ مدنی قافلہ کےتحت ذمہ داران کا عابد مدنی ڈویژن قافلہ ذمہ دار ساہیوال نے مدنی مشورہ کیا اور اور انکی تربیت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی عابد مدنی نے فیضان آن لائن
اکیڈمی کے ذمہ داران اور مدرسۃ المدینہ کے مدرسین کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے
والے ایام اور علاقوں کے حوالے سے مشورہ
کیا اور ڈویژن نگران سے مدنی قافلہ ، علاقائی دورہ ، یوم تعطیل اور پیشگی جدول پر مشاورت ہوئی ۔اس کے علاوہ
ڈویژن نگران کی ترغیب دلانے پر ہر ذمہ دار
نے اپنا مدنی قافلہ تیار کر کے سفر کروانے کا عزم کیا ۔ (رپورٹ: بدرمنیر عطاری شوشل میڈیا زمہ دار قافلہ پنجاب،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
.jpeg)
21 جون 2022 ءبروز منگل سرگودھا میں شعبہ
مدنی قافلہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں سرگودھا ڈویژن قافلہ ذمہ دار محمد کلیم عطاری نے شرکت کی ۔
اس مدنی مشورے میں ذمہ داران اور یوسی نگرانوں کی تقرری کی گئی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو مزید
بڑھانے کے لئے ذمہ داران کی تربیت کی گئی ۔(رپورٹ: بدرمنیر عطاری شوشل میڈیا زمہ دار قافلہ پنجاب، کانٹینٹ: محمد
مصطفی انیس )

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 12 ماہ
کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کی تربیت کے لئے ایک سیشن ہوا جس
میں شعبہ مدنی قافلہ کے اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔
دورانِ سیشن مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے مختلف موضوعات پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ
رسول کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 4 جون 2022ء بروز
ہفتہ کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں قائم عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
(سندھ) میں
مدنی قافلہ کورس کے شرکا کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا۔
دورانِ حلقہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے ’’مطالعہ‘‘ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے شرکائے کورس کو اپنے علاقو ں میں دعوتِ
اسلامی کے12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں کراچی (سندھ) کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں قائم دعوتِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں 12
ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے والے مستقل امیرِ قافلہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے مدنی قافلوں کو
مضبوط کرنے اور علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں بیرونِ ملک مدنی قافلوں میں سفر کرنےوالے مبلغین کے
لئے مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں شعبہ مدنی قافلہ کے اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے بیرونِ ملک سفر کرنے کے متعلق اُن کی رہنمائی کی
نیز بیرونِ ممالک میں دینی کاموں کو مضبوط اور بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)

پچھلے دنوں لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن میں 12 ماہ کے لئے راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے لئے سیکھنے سکھانے
کا حلقہ منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور شرکائے مدنی قافلہ کو سفر،
کھانے اور رہنے سمیت دیگر معاملات کے متعلق مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں 12 ماہ
کا مدنی قافلہ راہِ خدا عزوجل کے سفر پر روانہ
ہوکرمدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور پہنچا جہاں اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
دورانِ حلقہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے مدنی قافلہ کی جانب سے ہونے
والے سوالات کے جوابات دیئے جبکہ شرکا میں نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کے
درمیان امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے عطا کردہ تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری
دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں 12 ماہ کا مدنی
قافلہ مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے تربیتی نشست

پنجاب پاکستان کے مشہورشہر فیصل آباد میں قائم
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 12 ماہ کا مدنی قافلہ مکمل کرنے والے
اسلامی بھائیوں کے لئے ایک تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور
رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو مدنی پھولوں سے
نوازانیز سوال و جواب کا بھی سلسلہ رہا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو اپنے
اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو بھر انداز میں کرنے کا ذہن دیا
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:غلام
یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)