فیصل آبا دمیں شعبہ مدنی قافلہ کا مدنی مشورہ،
شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ سمیت اہم ذمہ داران کی شرکت
صوبۂ پنجاب
پاکستان کے شہر فیصل آباد میں موجود دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ
میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ مدنی قافلہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیاجس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری، نگران شعبہ، صوبائی و ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
اس مدنی
مشورے میں شعبے کی صوبہ وائز کارکردگی مع تقابلی جائزہ (جنوری 2022ء تا مئی 2022ء)، 2026ء کے اہداف، شعبے کو خود کفیل بنانے، آمدن کو بڑھانے کے اقدامات، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، تقرری، فیڈبیک، شعبے کے جائزے، سابقہ مدنی مشوروں کے مدنی پھول، اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالیں سمیت دیگر اہم امور کے بارے میں گفتگو ہوئی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
شعبے کی کار کردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تین دن، 12 دن، ایک ماہ اور 12
ماہ کے مدنی قافلوں کے لئے زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول کو تیار کرنے کے بارے میں ذہن سازی کی۔
مزید
نگرانِ پاکستان مشاورت نے عید الاضحی کے موقع پر عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے اخراجات کو پورا
کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ کھالیں جمع کرنے ترغیب دلائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)