6 فروری 2022ء بروز اتوار یوسی نیکا پورہ میٹرو پولیٹن سیالکوٹ میں شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگران ِمیٹروپولٹین حاجی فاروق عطاری نے نیکی کی دعوت اور دینِ اسلام کی خاطر وقت کی قربانی دینے کے متعلق سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کومدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں اسلامی بھائیوں نے 3 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے لئے اپنے نام لکھوائے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: بدر منیر عطاری شعبہ مدنی قافلہ شوشل میڈیا پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں مدنی قافلہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں وقتاً فوقتاً اسلامی بھائیوں کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔

دورانِ کورس یکم فروری 2022ء بروز منگل کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کے درمیان ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں راولپنڈی ڈویژن قافلہ ذمہ دار نعمان عطاری (اسلام آباد آئی سی ٹی) نے شرکا کو مدنی قافلوں کی اہمیت و ضرورت اور مساجد کا ادب و احترام کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے آقا کریم ﷺ اور اُن کے اصحاب کے دین کی خاطر راہِ خدا میں سفر کرنے کے واقعات کو بیان کیا جس پر شرکائے کورس نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: بدرمنیر عطاری شعبہ مدنی قافلہ سوشل میڈیا پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد جی 11 میں یکم فروری 2022ء بروز منگل ایک ماہ مدنی قافلے کے مسافر اسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا ۔

اس دوران ڈسٹرکٹ مدنی قافلہ ذمہ دار محبوب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدنی قافلوں کی اہمیت اور مساجد کا ادب و احترام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی نیز شرکا کو اپنے اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں شرکائے قافلہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: بدرمنیر عطاری شعبہ مدنی قافلہ شوشل میڈیا پنجاب ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت یکم فروری 2022ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں  مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن ملتان کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران ڈویژن ذمہ دار عبدالمجید عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے تقرر یاں مکمل کرنے اور مدنی قافلوں کی سمتوں کے متعلق اہم نکات پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ شعبے کو خودکفیل کرنے اور 4، 5، 6 فروری 2022ء کو مدنی قافلوں میں بھرپور انداز میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: بدرمنیر عطاری شعبہ مدنی قافلہ شوشل میڈیا پنجاب ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


29 جنوری 2022ء بروز ہفتہ پاکستان کے شہر سکھر میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں مقامی ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شعبہ حاجی مشکور عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے 4، 5، 6 فروری 2022ء کو تین دن اور 11 فروری 2022ء کو صوبۂ سندھ سے سفر کرنے والے ایک ماہ کےمدنی قافلوں کے اہداف طےکئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ خیر پور میں بذریعہ مدنی چینل مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔بعدازاں کم و بیش 4 اسلامی بھائیوں نے 12 ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پاکستان کے شہر نواب شاہ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں مقامی ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے 4، 5، 6 فروری 2022ء کو تین دن اور 11 فروری 2022ء کو صوبۂ سندھ سے سفر کرنے والے ایک ماہ کے مدنی قافلوں کے اہداف طےکئے۔

اسی طرح نواب شاہ کے علاقے غوثیہ کی ایک مسجد میں مدنی قافلہ اجتماع منعقد ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدازاں کم و بیش 8 اسلامی بھائیوں نے ایک ماہ اور کثیر عاشقانِ رسول نے تین دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

مزید نگرانِ شعبہ نے نواب شاہ ڈسٹرکٹ کے نگران سے سال 2022ء میں سفر کرنے والے مدنی قافلوں کی پلاننگ پر تفصیلی کلام کیا۔(رپورٹ:حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت پنجاب پاکستان کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے’’ شانِ صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ‘‘ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے چند اسلامی بھائیوں کے سروں پر عمامہ شریف باندھا ۔

بعدازاں کم و بیش 6 مدنی قافلے سفر پر روانہ ہوئے جن میں شعبہ محبتیں بڑھاؤ کے 2 مدنی قافلے، شعبہ اوراقِ مقدسہ کا 1 مدنی قافلہ، شعبہ روحانی علاج کا 1 مدنی قافلہ اور مقامی اسلامی بھائیوں کے 2 مدنی قافلے شامل تھے۔(رپورٹ:بدر منیر عطاری شعبہ مدنی قافلہ سوشل میڈیا پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام حیدرآباد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی و نگرانِ شعبہ مدنی قافلہ پاکستان حاجی مشکور عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی۔

بعداجتماع ٹنڈو آدم کے مدنی قافلہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ شعبہ نے’’ ایک مدنی قافلہ ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیئے‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے علاقائی دورہ اور سال 2022ء میں مدنی قافلوں کی پلاننگ بالخصوص 4، 5، 6 فروری 2022ء کو تین دن اور 11 فروری 2022ء کو ایک ماہ کےلئے سفر کرنے والے مدنی قافلوں پر کلام کیا جس پر کم و بیش 4 اسلامی بھائیوں نے 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کی نیتیں کیں۔(رپورٹ: حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی11 اسلام آباد میں دعوت اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد بلال عطاری نے’’حضرت سیّدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی ذہانت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کو پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے کی ترغیب دلائی۔اجتماع کے اختتام پر کم و بیش 7 اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفر کیا۔(رپورٹ:بدر منیر عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ  مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد میڑرو پولیٹن سٹی کے مدنی قافلہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں شعبے کے اہم ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےسال 2022ء کی پلاننگ کے حوالے سے کلام کیا۔اس کے علاوہ ایک ماہ اورتین دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور ہدف تک پہنچانے کے لئے مدنی پھول دیئے۔

بعدازاں نمایاں کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ  مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت 26 جنوری 2022ء بروز بدھ صحرائے تھر عمر کوٹ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ عمر کوٹ اور ڈسٹرکٹ تھر پارکر کے کابینہ و ڈویژن مدنی قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہاار کیا۔اس کے علاوہ دونوں ڈسٹرکٹ کے نگرانوں سے مدنی قافلوں کی پلاننگ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

بعدازاں کم و بیش 5 ذمہ داراسلامی بھائیوں نے 12 ماہ کے لئے خود کو پیش کیا۔(رپورٹ: حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام26 جنوری 2022ء بروز بدھ صوبۂ سندھ کے شہر عمر کوٹ میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں طلبۂ کرام سمیت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ نگرانِ شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبۂ کرام کو علاقائی دوراہ برائے نیکی کی دعوت کا انداز بتاتے ہوئے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر کم و بیش 12 طلبۂ کرام نے 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ:حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)