گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 26 دن پر مشتمل مدنی قافلہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر ذمہ داراسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

دورانِ کورس 11 فروری 2022ء بروز جمعہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ’’امیر قافلہ کی حکمتیں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی۔

بعدازاں ذمہ دار نے شرکائے کورس کو اپنےاپنے علاقوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے حوالے سے چند نکات بتائے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


11 فروری 2022ء بروز جمعہ شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے صوبے KPK میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی مدنی قافلہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے ذمہ داران سے 2022ء میں سفر کرنے والے مدنی قافلوں کی پلاننگ کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر صوبہ ٔخیبر پختون خواہ کے مدنی قافلہ ذمہ دار منیر عطاری اور صوبہ گلگت بلستان کے مدنی قافلہ ذمہ دار راشد عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ مدنی قافلہ کے پاکستان سطح کے ذمہ داران سمیت ذیلی شعبے دارالسنہ، 12 ماہ مدنی قافلہ، بیرون ملک مدنی قافلہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران رکن ِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری اور نگرانِ شعبہ حاجی مشکور عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کی سابقہ کارکردگیوں کا جائزہ لیا۔

واضح رہے اس مدنی مشورے میں شعبہ مدنی قافلہ بیرون ملک کی ذمہ داری کراچی میٹروپولیٹن کے ذمہ دار ساجد عطاری کو دی گئی جبکہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں انٹرنیشنل دارالسنہ کے لئے پاکستان شعبہ جات کے مدنی قافلہ ذمہ دار حارث عطاری کو مقرر کیا گیا۔(رپورٹ:محمد حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے 26 دن کے مدنی قافلہ کورس کا اختتام ہوا جس دوران شرکائےکورس سے امتحانات لینے کا بھی سلسلہ رہا۔

اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور انہیں اپنے اپنے علاقوں میں بھر پور انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے کورس مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان اسناد بھی تقسیم کیں۔

اس موقع پر معلمینِ کورس عاقب عطاری اورپاکستان سطح کے ذمہ دار مدنی قافلہ کورسز عثمان واجا عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے شہر فیصل آباد میں 6 فروری 2022ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  قافلہ اجتماع منعقد ہوا جس میں اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد طاہر عطاری نے ’’فکرِ آخرت ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں عاشقانِ رسول کو راہِ خدا عزوجل (مدنی قافلے)میں سفر کرنے اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: بدر منیر عطاری شعبہ مدنی قافلہ شوشل میڈیا پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


6 فروری 2022ء بروز اتوار یوسی نیکا پورہ میٹرو پولیٹن سیالکوٹ میں شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگران ِمیٹروپولٹین حاجی فاروق عطاری نے نیکی کی دعوت اور دینِ اسلام کی خاطر وقت کی قربانی دینے کے متعلق سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کومدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں اسلامی بھائیوں نے 3 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے لئے اپنے نام لکھوائے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: بدر منیر عطاری شعبہ مدنی قافلہ شوشل میڈیا پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں مدنی قافلہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں وقتاً فوقتاً اسلامی بھائیوں کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔

دورانِ کورس یکم فروری 2022ء بروز منگل کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کے درمیان ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں راولپنڈی ڈویژن قافلہ ذمہ دار نعمان عطاری (اسلام آباد آئی سی ٹی) نے شرکا کو مدنی قافلوں کی اہمیت و ضرورت اور مساجد کا ادب و احترام کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے آقا کریم ﷺ اور اُن کے اصحاب کے دین کی خاطر راہِ خدا میں سفر کرنے کے واقعات کو بیان کیا جس پر شرکائے کورس نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: بدرمنیر عطاری شعبہ مدنی قافلہ سوشل میڈیا پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد جی 11 میں یکم فروری 2022ء بروز منگل ایک ماہ مدنی قافلے کے مسافر اسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا ۔

اس دوران ڈسٹرکٹ مدنی قافلہ ذمہ دار محبوب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدنی قافلوں کی اہمیت اور مساجد کا ادب و احترام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی نیز شرکا کو اپنے اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں شرکائے قافلہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: بدرمنیر عطاری شعبہ مدنی قافلہ شوشل میڈیا پنجاب ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت یکم فروری 2022ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں  مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن ملتان کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران ڈویژن ذمہ دار عبدالمجید عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے تقرر یاں مکمل کرنے اور مدنی قافلوں کی سمتوں کے متعلق اہم نکات پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ شعبے کو خودکفیل کرنے اور 4، 5، 6 فروری 2022ء کو مدنی قافلوں میں بھرپور انداز میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: بدرمنیر عطاری شعبہ مدنی قافلہ شوشل میڈیا پنجاب ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


29 جنوری 2022ء بروز ہفتہ پاکستان کے شہر سکھر میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں مقامی ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شعبہ حاجی مشکور عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے 4، 5، 6 فروری 2022ء کو تین دن اور 11 فروری 2022ء کو صوبۂ سندھ سے سفر کرنے والے ایک ماہ کےمدنی قافلوں کے اہداف طےکئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ خیر پور میں بذریعہ مدنی چینل مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔بعدازاں کم و بیش 4 اسلامی بھائیوں نے 12 ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پاکستان کے شہر نواب شاہ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں مقامی ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے 4، 5، 6 فروری 2022ء کو تین دن اور 11 فروری 2022ء کو صوبۂ سندھ سے سفر کرنے والے ایک ماہ کے مدنی قافلوں کے اہداف طےکئے۔

اسی طرح نواب شاہ کے علاقے غوثیہ کی ایک مسجد میں مدنی قافلہ اجتماع منعقد ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدازاں کم و بیش 8 اسلامی بھائیوں نے ایک ماہ اور کثیر عاشقانِ رسول نے تین دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

مزید نگرانِ شعبہ نے نواب شاہ ڈسٹرکٹ کے نگران سے سال 2022ء میں سفر کرنے والے مدنی قافلوں کی پلاننگ پر تفصیلی کلام کیا۔(رپورٹ:حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت پنجاب پاکستان کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے’’ شانِ صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ‘‘ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے چند اسلامی بھائیوں کے سروں پر عمامہ شریف باندھا ۔

بعدازاں کم و بیش 6 مدنی قافلے سفر پر روانہ ہوئے جن میں شعبہ محبتیں بڑھاؤ کے 2 مدنی قافلے، شعبہ اوراقِ مقدسہ کا 1 مدنی قافلہ، شعبہ روحانی علاج کا 1 مدنی قافلہ اور مقامی اسلامی بھائیوں کے 2 مدنی قافلے شامل تھے۔(رپورٹ:بدر منیر عطاری شعبہ مدنی قافلہ سوشل میڈیا پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)