19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت فیصلِ آباد میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں فیصل آباد ڈویژن کے ڈسٹرکٹ، میٹرو پولیٹن، ٹاؤن اور کابینہ سطح کے مدنی قافلہ ذمہ داران
کا مشورہ منعقد ہوا۔
اس دوران شعبہ ذمہ دارمدنی قافلہ حاجی مشکور
عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا نیز ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے اور مدنی قافلوں کی
سمتوں کی فکسنگ کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے ایک ماہ، 3 دن کے
مدنی قافلوں کی تیاریوں پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے رمضان المبارک میں زیادہ سے
زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں شعبے کے دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی
والے اسلامی بھائیوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:بدرمنیرعطاری سوشل میڈیا مدنی قافلہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)