دعوت اسلامی کے تحت 16 جنوری 2022 ء بروز اتوار اٹک میں مدنی مشورہ ہوا جس میں  ڈسٹرک مدنی قافلہ ذمہ داران سمیت ڈویژ ن ذمہ دار مدنی قافلہ محمد نعمان عطاری نے شرکت کی ۔ مشورے میں مدنی قافلہ 2022 ء کی پلاننگ کی گئی ، زیادہ سے زیادہ مدنی قافلے میں سفر کیسے کرائے جائے ،اس حوالے سے مدنی پھول دیئے مزید 26 جنوری 2022 ء سے ایک ماہ اور تین دن کے مدنی قافلے میں جانے کی نیتیں بھی کی گئیں۔(رپورٹ: بدر منیر عطاری، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 16 جنوری 2022ء بروز اتوار ذمہ  داراسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے ایک سیشن کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ مدنی قافلہ کراچی سٹی کے ڈسٹرکٹ اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس دوران نگران شعبہ حاجی مشکور عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف چارٹس، علاقوں کی تعداد اور کیلکولیشن (calculation) کے حساب سے کتنے زیادہ مدنی قافلے راہِ خدا میں سفر کروائے جاسکتے ہیں اس پر کلام کیا گیا۔(رپورٹ:حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 13 جنوری 2022ء کو علامہ اقبال ٹاؤن کے نگران مولانا علی اصغر عطاری مدنی نے مدنی قافلہ ذمہ دار عبد الرحمن عطاری کے ہمراہ لاہور ڈویژن کا دورہ کیا۔ مولانا اصغر عطاری نے لاہور ڈویژن کے علاقے رائیونڈ میں تاج برادری اور مقامی ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا اور شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔

بعد ازاں مغرب کی نماز کے بعد ہفتہ وار اجتماع میں سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر کئی عاشقان رسول مدنی قافلے میں سفر کے لئے تیار بھی ہوگئے۔ (رپورٹ: حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 12 ماہ  کےمدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقان رسول کی نماز کی ادائیگی اور قرآن پاک کے مخارج کی دُرستگی بھی کی جاتی ہے جس کے لئے اذکار نماز ٹیسٹ کی تیاری کا سلسلہ ہوتا ہے۔

اسی سلسلے میں 15 جنوری 2022ء کو بلوچستان کے تحصیل اوتھل میں 12 ماہ کے عاشقان رسول کے درمیان نماز کی درستگی کا سلسلہ ہوا، اس کے بعد ٹیسٹ کی تیاری کروائی گئی۔ بعد ازاں کراچی سٹی 12 ماہ مدنی قافلہ ذمہ دار باقر عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ (رپورٹ: حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام نیکی دعوت کو عام کرنے اور علم دین سیکھنے کے لئے عاشقان  رسول کے مدنی قافلے پاکستان بھر سے مختلف مقامات پر سفر کرتے رہتے ہیں۔ ایسے ہی کراچی میٹرو پولیٹن کے ڈسٹرکٹ کچھی اور ڈسٹرکٹ نصیر آباد سے تین دن کے لئے عاشقان رسول کے سات مدنی قافلے راہ ِخدا میں مختلف مقامات پر روانہ ہوئے۔

مدنی قافلہ میں تنظیمی شیڈول کے مطابق دینی حلقے لگائے گئے، علاقائی دورے میں مقامی عاشقان رسول کو نیکی کی دعوت دی گئی اور چوک درس کا سلسلہ ہوا۔ مدنی قافلے میں ڈسٹرکٹ نگران غلام شبیر عطاری اور ڈویژن مدنی قافلہ ذمہ دار غلام سرور عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 جنوری 2022ء کو بلوچستان کے تحصیل اوتھل میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں 12 ماہ مدنی قافلے کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

علاقائی دورے بلوچستان کے مدنی قافلہ ذمہ دار ناصر عطاری، مجلس 12 ماہ کراچی سٹی کے ذمہ دار باقر عطاری اور رکن مجلس مدنی قافلہ 12 ماہ ساحل عطاری مقامی عاشقان رسول کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 14 جنوری 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ عشر کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو 29 جنوری 2022ء سے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اپنی اپنی نیتیں پیش کیں۔ (رپورٹ: حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت ذمہ دار ان نے قائدآباد ٹاؤن بھینس کالونی اوربھوسہ منڈی میں مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ بھینس کالونی نمبر 7 بلال مسجد میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدنی قافلہ سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا۔بعدازاں شاہ لطیف میں مدنی قافلہ ذمہ دار سجاد عطاری سے ملاقات و تعزیت کا سلسلہ رہا۔

اس موقع پر رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائف اسٹاک ڈیپارٹمنٹ اور شعبہ حج و عمرہ کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیرِ اہتمام 12 جنوری 2022ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ  کراچی میں ہونے والے 26 دن کے مدنی قافلہ کورس کے شرکا نے 12 دن کے لئے سبی بلوچستان مدنی قافلے میں سفر کیا۔

دورانِ مدنی قافلہ شرکا نےعاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اسٹیشنز پر چوک درس اور انفرادی کوشش کا اہتمام کیا۔اس کے علاوہ بعد نمازِ فجر تفسیرِ قراٰن کا حلقہ بھی لگایا گیا۔(رپورٹ:حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 12 جنوری 2022ءبروز بدھ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ غازی خان میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نگرانِ ڈویژن اور ضلع ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں صوبہ پنجاب ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے مدنی قافلوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے حوالے سے گفتگو کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ترقی کے سلسلے میں اہم نکات پر کلام کیا۔اس کے علاوہ ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کوسفر کروانے اور ذمہ داران کی تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے مشاورت کی۔(رپورٹ: بدر منیر عطاری شعبہ مدنی قافلہ سوشل میڈیا پنجاب سطح ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد جی 11 میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں لاہور ڈویژن کے ٹاؤن اور تحصیل ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشور ہ صوبہ پنجاب ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے مدنی قافلوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے حوالے سے گفتگو کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ترقی کے سلسلے میں اہم نکات پر کلام کیا۔اس کے علاوہ ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کوسفر کروانے اور ذمہ داران کی تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے مشاورت کی۔(رپورٹ: بدر منیر عطاری شعبہ مدنی قافلہ سوشل میڈیا پنجاب سطح ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کےزیرِ اہتمام 11 جنوری 2022ء بروز منگل  اسلام آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع قافلہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران صوبہ پنجاب کے مدنی قافلہ ذمہ دار شہباز عطاری نے ذمہ داران سے گفتگوکرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور انہیں شعبے کی ترقی کے حوالے سے اہم نکات بتائے۔بعدازاں ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ: حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)