204 چک کوزہ فیکٹری فیصل آباد میں سیکھنے سکھانے کے دینی حلقے کا انعقاد
شعبہ مدنی قافلہ کی جانب سے 18 فروی 2022ء بروز جمعہ204 چک کوزہ فیکٹری فیصل آباد میں سیکھنے سکھانے کے دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس
میں فیکٹری مالکان اور ایمپلایز اسلامی بھائی نے شرکت کی۔
صوبائی ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے ’’اللہ کی
راہ میں سفر کرنے‘‘ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا۔ اس کے بعد مبلغ نے اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کے
مدنی قافلوں میں سفر کی ترغیب دلائی جس پر
اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
آخرمیں فیکٹری کے مالک سے ملاقات ہوئی، ان کو دعوت اسلامی کے فلاحی و دینی کاموں کے
بارے میں آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے
دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو سراہتے ہوئے مدنی قافلہ میں سفر کی نیت کا اظہار کیا۔
٭اسی طرح18 فروری 2022ء بروز جمعہ رچنا ٹاؤن فیصل آباد میں سیکھنے سکھانے کے
حلقہ کا انعقاد ہواجس میں اکیڈمی انچارج اور آن لائن ٹیچرز نے شرکت کی۔
اس میں مدنی قافلوں کی اہمیت اور مدنی قافلوں میں
شرکت کا ذہن دیا گیا جس میں ا نچارج صاحب نے اچھے تأثرات دیتے ہوئے کہا کہ اِنْ شاءَاللہ تمام اسلامی بھائی جدول کے مطابق مدنی قافلے میں سفر ضرور کریں گے۔