23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے 26 دن کے مدنی قافلہ کورس کا اختتام
ہوا جس دوران شرکائےکورس سے امتحانات لینے کا بھی سلسلہ رہا۔
اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین
قافلہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور انہیں اپنے اپنے
علاقوں میں بھر پور انداز میں دینی کام
کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے کورس مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کے
درمیان اسناد بھی تقسیم کیں۔
اس موقع پر معلمینِ کورس عاقب عطاری اورپاکستان
سطح کے ذمہ دار مدنی قافلہ کورسز عثمان واجا عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)