20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پاکستان کے شہر فیصل آباد میں 6 فروری 2022ء
بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام
قافلہ اجتماع منعقد ہوا جس میں اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد طاہر عطاری نے ’’فکرِ
آخرت ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں عاشقانِ رسول کو راہِ خدا عزوجل (مدنی قافلے)میں سفر کرنے اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(رپورٹ: بدر منیر عطاری شعبہ
مدنی قافلہ شوشل میڈیا پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)