19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں خان پور اور بہاولپور کے تمام مدنی قافلہ ذمہ داراسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ شعبہ ذمہ دارمدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام
کیا نیز ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے اور
مدنی قافلوں کی سمتوں کی فکسنگ کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
اس کے علاوہ شعبہ ذمہ دار نے ایک ماہ،3 دن کے
مدنی قافلوں کی تیاریوں پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے رمضان المبارک میں زیادہ سے
زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں شعبے کے دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی
والے اسلامی بھائیوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:بدرمنیرعطاری سوشل میڈیا مدنی قافلہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)