19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گھوٹکی میں جاری مدنی قافلہ کورس میں رکنِ شوریٰ
حاجی قاری محمد ایاز عطاری کی آمد
Wed, 23 Feb , 2022
2 years ago
پاکستان کے شہر گھوٹکی میں گزشتہ دنوں دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 26 دن پر مشتمل
مدنی قافلہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا کی تربیت کے وقتاً فوقتاً مبلغِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرا بیان کرتے رہتے ہیں۔
21 فروری 2022ء بروز پیر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری کی اس کورس
میں آمد ہوئی، رکنِ شوریٰ نے ’’نیکی کی دعوت کا انداز کیسا ہونا چاہیئے‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور مزید
اہم مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد
حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)