پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے پاس فیصل آباد ڈویژن سے ایک ماہ کے مدنی قافلہ کے امیر مدنی قافلہ اسلامی بھائیوں اور فیصل آباد ڈویژن کے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حاضری ہوئی۔

اس دوران نگران ِپاکستان مشاورت نے ”مدنی قافلوں کی اہمیت “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تر بیت کی اور مدنی قافلے کے لئے عاشقانِ رسول کو کیسے تیار کرنا ہے اس حوالے سے ذہن سازی کی نیز کن کن طریقوں سے عاشقانِ رسول کو مدنی قافلے کے لئے تیار کیا جا سکتا ہے۔

نگران پاکستان مشاورت نے گفتگو کرتے ہوئے امیر مدنی قافلہ کی ذمہ داریوں اور امیر مدنی قافلہ کو شرکائے مدنی قافلہ کے ساتھ کس انداز سے پیش آنا چاہیئے اس کے متعلق مدنی پھول دیئے۔

مزید نگران پاکستان مشاورت نے بتایا کہ ان شا ءللہ فیصل آباد ڈویژن سے یکم اگست 2022ء کو ایک ماہ کے 110 مدنی قافلے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی حاضر ہونگے۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)