تحصیل اور یوسی ذمہ داران سے دینی کاموں کا فالو
اپ لینے کے لئے مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے ذریعے ہونے والے
دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے 18 اگست 2022ء بروز جمعرات پنجاب پاکستان کی
تحصیل چشتیاں میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدنی قافلہ کے تحصیل اور یوسی ذمہ
داران نے شرکت کی۔
صوبائی ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے اس مدنی
مشورے میں شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام
کیا جن میں شعبے کو خود کفیل بنانا، تقرری، مدنی قافلے کے جدول کو بہتر بنانا اور
جامعۃ المدینہ بوائز کے مدنی قافلے سفر کروانا شامل تھا۔
بعدازاں صوبائی ذمہ دار نے شرکا کو دعوتِ اسلامی
کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:بدرمنیر عطاری شوشل میڈیا
شعبہ مدنی قافلہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)