فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی مشورے کا انعقاد،
مدنی قافلوں کے متعلق اہداف
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 23 اگست
2022ء بروز منگل پاکستان کے شہر ملتان میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے
کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
صوبائی ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے ذمہ داران سے 1 ماہ
کے مدنی قافلے سفر کروانے کے حوالے سے گفتگو کی اور ہر ماہ 3 دن، 12 دن کے مدنی
قافلوں کے متعلق اہداف طے کئے۔
اس کےعلاوہ صوبائی ذمہ دار نے 2 ستمبر 2022ء کو
یومِ دعوتِ اسلامی کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف موضوعات پر کلام کیا جس پر وہاں
موجود ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں ذمہ دار نے یوسی اور وارڈ سطح پر یومِ تعطیل اعتکاف، علاقائی دورہ نیز شعبہ مدنی قافلہ کے ذمہ داران کا تقرر کیا۔(رپورٹ:بدرمنیر عطاری شعبہ مدنی قافلہ سوشل میڈیا پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)