فیضانِ مدینہ حیدر آباد میں12
ماہ مدنی قافلے کے شرکا کے لئے تربیتی
نشست
گزشتہ روز عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سندھ بلوچستان سفر
کرنے والے عاشقانِ رسول کے لئے حیدر آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تربیتی
نشست کا انعقاد کیا گیا۔
اس تربیتی نشست میں ذیلی
شعبہ 12 ماہ مدنی قافلہ کے ذمہ دار مولانا شاکر عطاری مدنی نے عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے رمضانُ
المبارک میں ہونے والے اعتکاف کی تیاریوں کے حوالے سے اہداف طے کئے۔
معلومات کے مطابق سندھ
بھر کے مختلف مقامات پر دعوتِ اسلامی کے تحت 12 ماہ مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول
اعتکاف کی تیاری کریں گے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اعتکاف بھی کروائیں گے۔
بعدازاں ذمہ دار نے شرکائے مدنی قافلہ کو اپنے اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:علی حسن عطاری رکنِ شعبہ 12 ماہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)