شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت 15 اگست 2023ء بروز منگل ڈویژن ساہیوال میں قائم جامعۃُ المدینہ بوائز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس
میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز کے طلبہ و اساتذۂ کرام نے شرکت کی ۔
صوبائی
شعبہ مدنی قافلہ ذمہ دار شہباز عطاری نے ’’علمِ دین کے فضائل‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس
میں شرکا کو 12 دینی
کاموں کو کرنے کا ذہن دیا نیز شخصیات کے
ہاں مدنی حلقے منعقد کرنے اور مارکیٹوں میں کام کرنے والوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروانے کا ہدف دیا۔علاوہ ازیں جدول کے مطابق مدنی
قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔
بعدازاں
مدنی قافلہ کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے سب تحصیل نگران سے ملاقات کی ۔دورانِ ملاقات شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی جس میں تقرری مکمل کرنے،علاقائی دورہ ،یوم تعطیل اعتکاف اور مدنی
قافلے سفر کروانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔(رپورٹ:
بدرمنیر عطاری سوشل میڈیا پنجاب مدنی قافلہ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)