14 جون 2023ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں شعبہ مدنی قافلہ کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان ڈویژن کے ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں ملتان ڈویژن کے نگران محمد سادات عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ملتان ڈویژن کی تمام مساجد میں مدرسۃالمدینہ بالغان شروع کروانے، زیادہ سے زیادہ اجتماعی قربانی کروانے اور قربانی کی کھالیں جمع کرنےکا ذہن دیا۔

نگرانِ ملتان ڈویژن کا مدنی مشورے کے دوران کہنا تھا کہ 20 جولائی 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان ڈویژن سے ایک ماہ کے مدنی قافلے راہِ خدا عزوجل میں سفر کریں گے، ذمہ داران اس حوالے سے اپنی کوششیں بڑھائیں۔

دورانِ گفتگو نگرانِ ملتان ڈویژن نے بتایا کہ ملتان سٹی اور وہاڑی میں 7، 8 اور 9 جون 2023ء کو 3 دن پر مشتمل امیرِ مدنی قافلہ کورس ہوگا جس میں یوسی نگران و یوسی مدنی قافلہ ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوں گے جبکہ 5 جولائی 2023ء کو 26 دن کا امیرِ مدنی قافلہ کورس عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں منعقد کیا جائے جس میں ملتان ڈویژن سے عاشقانِ رسول شرکت کریں گے۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری شعبہ مدنی چینل عام کریں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)