پاکستان کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت ٹریننگ سیشن اور مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ تا ذیلی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

اس ٹریننگ سیشن کے دوران نگرانِ شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے ”مدنی قافلہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں کے اہداف دیئے۔

سیشن میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے 12 ماہ اور 1 ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی نیت کرتے ہوئے دارالسنہ میں اپنے اپنے نام بھی لکھوائے۔

اس موقع پر دارالسنہ کے پنجاب ذمہ دار مولانا غلام عطار مدنی، صوبائی ذمہ دارشعبہ مدنی قافلہ طاہر عطاری، صوبائی ذمہ دار 12 ماہ مدنی قافلہ مولانا نوازش عطاری مدنی اور پاکستان سطح کے دارالسنہ ذمہ دار قاری باقر عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: محمد باقر عطاری شعبہ مدنی قافلہ دارالسنہ پاکستان ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)