پنجاب، پاکستان کے شہر فیصل آباد میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 13 اپریل 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت قافلہ اجتماع منعقد ہوا جس میں پنجاب، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے 12 ماہ قافلے کاسفر مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول سمیت فیصل آباد سٹی کے تمام قافلہ ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔

معمول کے مطابق اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قراٰن سے ہوااور نعت خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

تلاوت و نعت کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے 12 ماہ قافلے کے شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا اور اُن کے درمیان اسناد تقسیم کیں۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)