22 رجب المرجب, 1446 ہجری
قافلے میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے لئے فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں ٹریننگ سیشن
Mon, 16 Dec , 2024
38 days ago
دعوتِ اسلامی کے تحت 12 دن، 1 ماہ اور 12 ماہ کے
لئے قافلوں میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کا مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ٹریننگ سیشن منعقد کیا گیا جس میں کراچی، دیگر
شہروں کے اسلامی بھائی ، شعبہ قافلہ فیصل آباد کے ذمہ داران اور اسپیشل پرسنز شریک
ہوئے۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بیان کیا جس میں انہوں نے وہاں
موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔