28 دسمبر 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں شعبہ قافلہ کے تحت  ٹریننگ سیشن اور مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں دارالسنہ کے صوبائی و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران نگرانِ شعبہ قافلہ حاجی مشکور عطاری نے ”دارالسنہ ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیئے؟“ کے موضوع پر کلام کیااور 2025ء کی پلاننگ نیز دارالسنہ پر کم وقت کے لئے آنے والے عاشقانِ رسول کی تربیت کیسے کی جائے؟ اس حوالے سے رہنمائی کی۔

نگرانِ شعبہ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے 2024ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف پیش کئے جبکہ وہاں موجود ذمہ داران نے ماہِ جنوری 2025ء میں دعوتِ اسلامی کے تمام مدنی مراکز فیضانِ مدینہ میں دارالسنہ قائم کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:قاری انس عطاری انٹرئیر سندھ صوبائی دارالسنہ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)