عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں 29 دسمبر 2024ء کو شعبہ قافلہ کے تحت  ٹریننگ سیشن و مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں دارالسنہ کے صوبائی و ڈویژن ذمہ داران شریک ہوئے۔

ٹریننگ سیشن و مدنی مشورے کے دوران پاکستان سطح کے دارالسنہ ذمہ دار نے 12 دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا نیز 2025ء کی پلاننگ، دارالسنہ پر کم وقت کے لئے آنے والے عاشقانِ رسول کی تربیت کیسے کی جائے؟ اور مدرسۃا لمدینہ بالغان نمایاں طور پر لگایا جائے اس حوالے سے ذمہ داران کی رہنمائی کی۔

نگرانِ شعبہ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے 2024ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور نمایاں کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کو تحائف پیش کئے جبکہ وہاں موجود ذمہ داران نے نیت کی کہ ماہِ جنوری 2025ء میں مزید بہتر انداز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا بڑھایا جائے گا۔(رپورٹ:قاری انس عطاری انٹرئیر سندھ صوبائی دارالسنہ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)