2 رجب المرجب, 1447 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ قافلہ کے تحت 20 اور 21
دسمبر 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں
کراچی سٹی، صحرائے مدینہ، بلوچستان اور انٹیریئر سندھ کے صوبائی، ڈویژن، ڈسٹرکٹ، دارالسنہ اور 12 ماہ
قافلے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
ٹریننگ سیشن میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
امین قافلہ عطاری، حاجی مشکور عطاری اور نگرانِ شعبہ قافلہ شہباز عطاری نے مختلف موضوعات پر ذمہ داران کی رہنمائی
کرتے ہوئے قافلوں کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسی طرح سابقہ کارکردگی کا جائزہ لینا، نمایاں کارکردگی پر تحائف دینا اور 2026ء کے اہداف
طے کرنا اس ٹریننگ سیشن میں شامل تھا جن پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: علی حسن عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami