2 رجب المرجب, 1447 ہجری
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں شعبہ قافلہ کے تحت پچھلے
دنوں ایک میٹنگ ہوئی جس میں اسلام آباد، کشمیر،
خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران نیز دارالسنہ کے ذمہ
داران شریک ہوئے۔
اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی
امین قافلہ عطاری اور حاجی یعفور رضا عطاری نے مختلف اوقات میں ذمہ داران کی تربیت
و رہنمائی کی اور انہیں 2026ء کی پلاننگ کے متعلق اہداف دیئے۔
اراکینِ شوریٰ نے ذمہ داران کو اپنے شعبے سمیت
دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: بدر منیر عطاری قافلہ میڈیا
ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami