دعوت
اسلامی کے شعبہ عشر کے زیرِ اہتمام 3 اگست 2023ء کو چشتیاں
میں 1122ریسکو آفس میں شجرکاری مہم کا
سلسلہ کیاگیا جس میں ڈسٹرکٹ عشر ذمہ دار محمد رمضان عطاری نے شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ریسکو
آفس میں ریسکو آفیسر محمد نصرُ اللہ اور ان کی ٹیم کے ساتھ پودے لگا ۔
اس
موقع پر محمد رمضان عطاری نے وہاں موجود اہلکاروں کو مدنی پھول دیتے ہوئے کہا ہمیں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے
فرمان کے مطابق پودا بھی لگانا ہے اور اس کو درخت بھی بنانا ہے اور اسی طرح درخت لگیں گے تو ہمارا پیار وطن
پاکستان سرسبز ہو گا اور اس سے پیارے وطن پاکستان میں صاف وشفاف فضا میسر آئے گی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
شعبہ
عشر کی جانب سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شخصیات اجتماع کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ عشر کی جانب سے عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شخصیات اجتماع منعقد ہوا جس میں زمیندار حضرات سمیت رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے’’ برائیوں کو معاشرے سے ختم کرنے
اور معاشرے کو مثبت بنانے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں شرکا کو معاشرے کی درستگی میں دعوت اسلامی کے ساتھ دینے کا ذہن دیا ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
مختلف
علاقوں سے تعلق رکھنے والے زمینداروں کا فیضانِ مدینہ ملتان کا دورہ
16جون
2023ء بروز جمعہ ملتان میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے زمینداروں نے ملتان میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کا دورہ کیا۔
جہاں نگران شعبہ عشر نے آنے والے مہمانوں کو مدنی
مرکز میں موجود مختلف شعبہ جات(جامعۃُ
المدینہ بوائز، دارالحدیث، فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز اور دارالافتاء اہل سنت )کا
وزٹ کروایا۔
اس
موقع پر زمینداروں کو ڈویژن ذمہ دارمحمد سادات عطاری نے تخلیق انسانی کا قرآنی
مقصد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ بظاہر
چھوٹے چھوٹے اعمال پر اللہ پاک اپنی رحمت سے کثیر ثواب عطا فرماتا ہے لہذا ہم اپنے شب وروز اللہ پاک اور اسکے فرامین کے مطابق گزارنے والے بنیں۔
علاوہ
ازیں ڈویژن ذمہ دار نے شخصیات کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور انھیں دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کےلئے اپنی زمینوں کا عشر دینے کا ذہن بھی دیا
جس پر انھوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: قمر عطاری مجلس کارکردگی
،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں قائم دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ عشر کے تحت 14 جون 2023ء بروز بدھ مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ملتان ڈویژن کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
معلومات کے مطابق نگرانِ ملتان ڈویژن محمد سادات
عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان ڈویژن
کی تمام مساجد میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے مدرسۃالمدینہ بالغان شروع
کروانے، زیادہ سے زیادہ اجتماعی قربانی کروانے اور قربانی کی کھالیں جمع کرنےکا
ذہن دیا۔
نگرانِ ملتان ڈویژن کا کہنا تھا کہ 20 جولائی
2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان ڈویژن سے ایک ماہ کے مدنی قافلے راہِ خدا عزوجل میں سفر کریں گے، ذمہ داران اس حوالے سے اپنی کوششیں بڑھائیں۔
26 دسمبر 2022ء
بروز پیر دعوتِ اسلامی کے شعبہ عشر کی آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شعبے کے
صوبائی اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ذمہ داران کی
تقرری، شعبے کی ماہانہ کارکردگی، رسالہ مطالعہ کارکردگی، خودکفالت اور ذمہ داران
کے پیشگی و عملی شیڈول سمیت مختلف موضوعات پر کلام کیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ
نے ذمہ داران سے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں آئندہ کے
اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ عشر،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کا ایک شعبہ عشر بھی ہے جس کے تحت
ذمہ دار اسلامی بھائی زمینوں، باغات اور کھیتوں وغیرہ کا عشر جمع کرنے کے حوالے سے عاشقانِ رسول سے ملاقات کرتے ہیں۔
اس شعبے کے ذمہ داران کی تربیت کرنے کے لئے 13
ستمبر 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی
مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی
عطاری، نگرانِ شعبہ اورصوبائی ذمہ دار سمیت اورسیز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے اس مدنی مشورے میں شعبے کے دینی
کاموں کے حوالے سے صوبہ وائز کارکردگی مع
تقابلی جائزہ لیتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا۔
نگرانِ
پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے فرمایا کہ پاکستان کے بہت سے
لوگ دیہاتوں میں رہتے ہیں انہیں نیکی کی دعوت دینے اور اُن سے عشر جمع کرنے کے لئے
شعبہ عشر کا قیام کیا گیا ہے کیوں کہ اس شعبے کے سبب دعوتِ اسلامی کو مالی معاونت (مدد) ملتی ہےاور ساتھ ہی کسانوں،
زمینداروں کو اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا ثواب ملتا ہے۔
بعدازاں مدنی مشورے میں مختلف اہداف طے کئے گئے
جن میں بعض یہ ہیں:
1)گیارہویں اور بارہویں شریف کے مہینے میں اطراف
کے دیہاتوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کئے
جائیں گے۔
2)شعبہ
عشر کے تحت 2، 3، 4 اکتوبربمطابق 5، 6 اور 7 ربیع الاول کو زمیندار نیز وڈیرے
امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی زیارت کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی حاضری دیں گے۔
3)شعبے کے تحصیل ذمہ دار
تحصیل میں موجود جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائز اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کےناظمین کا مدنی مشورہ کریں گے۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب پاکستان کے شہر لاہور
میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے شعبہ عشر کے اسلامی بھائیوں کا مدنی
مشورہ کیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کی
کھالیں جمع کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے اور اُن کی ذہن سازی کی جس پر ذمہ داران
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 مارچ 2022ء بروز
بدھ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب کے شہر بہاولپور اور رحیم یار
خان کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے’’شکر کرنے کے فضائل اور قناعت اختیار کرنے‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو
عشر جمع کرنے اور عشر آگاہی مہم چلانے کے لئے رہنمائی کی جس پر عاشقانِ رسول نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر لاہور میں قائم مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ایک میٹنگ ہوئی جس
میں شعبہ عشر کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے شعبے کے دینی
کاموں کا جائزہ لیا اور انہیں رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا
ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے شہر
حیدرآباد میں قائم مدنی مرکز فیضا نِ مدینہ آفندی ٹاؤن میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد ہوا جس میں شعبہ عشر کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
محمد فاروق جیلانی عطاری نے کامیابی حاصل کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی
اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیا کرنے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ عشر کے تحت صوبائی، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ
داران کے لئے سنتوں بھرا اجتماع
پچھلے دنوں شعبہ عشر دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں پاکستان بھر سے آئے ہوے صوبائی، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت
کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔اس کے
علاوہ رکنِ شوریٰ نے ذمہ داراسلامی بھائیوں کو فرض علوم سیکھتے رہنے نیز 29 جنوری
2022ء کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اوردوسروں کو سفرکروانے کی ترغیب
دلائی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت ضلع لودھراں کے کونسل ہال میں
عظیم الشان اجتماع کا انعقاد
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ عشر کے تحت عشرآگاہی
مہم کے سلسلے میں ضلع لودھراں کے کونسل
ہال میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں (جن میں سی ای اوایگریکلچر ملک ظفر،پیرآف مہرآبادشریف جگرگوشہ امام الواصلین
سابق ایم پی اے، رنراپ ایم این اےپیرسیدرفیع الدین شاہ، تحصیل صدرپی ٹی آئی وچیئرمین
مارکیٹ کمیٹی کہروڑ پکاراؤمحمدعمران، پی ٹی آئی رہنماراؤانتظار، وائس چیئرمین
راؤمحمدافضل، ایم ڈی کسان کارپوریشن شمس خان بلوچ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت وپیسٹی
سائیڈڈیلرحاجی رانامحمدالطاف خان، مرزامحمداشرف، میاں محمداخترجھنڈیراور ملک محمد اسحاق
چھینہ شامل تھے) نے شرکت کی۔
اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد
فاروق جیلانی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی
دینی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)