دعوتِ اسلامی کا ایک شعبہ عشر بھی ہے جس کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائی زمینوں، باغات اور کھیتوں وغیرہ کا عشر جمع کرنے کے حوالے سے عاشقانِ رسول سے ملاقات کرتے ہیں۔

اس شعبے کے ذمہ داران کی تربیت کرنے کے لئے 13 ستمبر 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری، نگرانِ شعبہ اورصوبائی ذمہ دار سمیت اورسیز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اس مدنی مشورے میں شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے صوبہ وائز کارکردگی مع تقابلی جائزہ لیتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے فرمایا کہ پاکستان کے بہت سے لوگ دیہاتوں میں رہتے ہیں انہیں نیکی کی دعوت دینے اور اُن سے عشر جمع کرنے کے لئے شعبہ عشر کا قیام کیا گیا ہے کیوں کہ اس شعبے کے سبب دعوتِ اسلامی کو مالی معاونت (مدد) ملتی ہےاور ساتھ ہی کسانوں، زمینداروں کو اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا ثواب ملتا ہے۔

بعدازاں مدنی مشورے میں مختلف اہداف طے کئے گئے جن میں بعض یہ ہیں:

1)گیارہویں اور بارہویں شریف کے مہینے میں اطراف کے دیہاتوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کئے جائیں گے۔

2)شعبہ عشر کے تحت 2، 3، 4 اکتوبربمطابق 5، 6 اور 7 ربیع الاول کو زمیندار نیز وڈیرے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی زیارت کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی حاضری دیں گے۔

3)شعبے کے تحصیل ذمہ دار تحصیل میں موجود جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائز اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کےناظمین کا مدنی مشورہ کریں گے۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)