18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
26 دسمبر 2022ء
بروز پیر دعوتِ اسلامی کے شعبہ عشر کی آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شعبے کے
صوبائی اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ذمہ داران کی
تقرری، شعبے کی ماہانہ کارکردگی، رسالہ مطالعہ کارکردگی، خودکفالت اور ذمہ داران
کے پیشگی و عملی شیڈول سمیت مختلف موضوعات پر کلام کیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ
نے ذمہ داران سے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں آئندہ کے
اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ عشر،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)