29 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر لاہور میں قائم مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ایک میٹنگ ہوئی جس
میں شعبہ عشر کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے شعبے کے دینی
کاموں کا جائزہ لیا اور انہیں رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا
ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)