گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ عشر کے تحت عشرآگاہی مہم  کے سلسلے میں ضلع لودھراں کے کونسل ہال میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں (جن میں سی ای اوایگریکلچر ملک ظفر،پیرآف مہرآبادشریف جگرگوشہ امام الواصلین سابق ایم پی اے، رنراپ ایم این اےپیرسیدرفیع الدین شاہ، تحصیل صدرپی ٹی آئی وچیئرمین مارکیٹ کمیٹی کہروڑ پکاراؤمحمدعمران، پی ٹی آئی رہنماراؤانتظار، وائس چیئرمین راؤمحمدافضل، ایم ڈی کسان کارپوریشن شمس خان بلوچ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت وپیسٹی سائیڈڈیلرحاجی رانامحمدالطاف خان، مرزامحمداشرف، میاں محمداخترجھنڈیراور ملک محمد اسحاق چھینہ شامل تھے) نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ اطراف کابینہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11 اپریل 2021 ء کو سکھر زون کی میاں جو گوٹھ کابینہ کی ڈویژن دوڑ اور آباد میں نگران سکھر زون حاجی محمد بلال رضا عطاری نے مختلف زمیندار اسلامی بھائیوں سے عشر  اور ٹیلی تھون کے حوالے سے ملاقات کی۔ عشر اور زکوٰۃ وصولی ہوئی اور اسلامی بھائیوں کے لئے دعائے خیر بھی فرمائی۔(رپورٹ: اختیار احمد عطاری)


شعبہ عشر دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  یکم اپریل 2021ء بروز جمعرات سکھر ڈویژن جیکب آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران زون حاجی محمد بلال عطاری نگران جیکب آباد کابینہ عبدالوحید عطاری مدنی نے رمضان عطیات کے موضوع پر گفتگو کی۔ مزید اس موقع پر ڈویژن نگران محمد اظہر عطاری نے اراکین ڈویژن مشاورت، مبلغین اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے زکوٰۃ، فطرہ ، صدقات و عطیات وغیرہ جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد اظہر عطاری )

سکھر زون میں مدنی مشورہ

Thu, 1 Apr , 2021
4 years ago

مجلس عشر دعوت اسلامی کے زیراہتمام 28 مارچ 2021ء  بروز اتوار سکھر زون میں مدنی مشورہ ہوا جس زون ذمہ دار محمد زاہد عطاری سمیت کابینہ، ڈویژن اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس عبدالوحید عطاری ، ریجن ذمہ دار محمد صدیق عطاری نے عشر، رمضان عطیات اور ٹیلی تھون کے حوالے سے گفتگو کی۔ عشر جمع کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے اہداف دئیے۔(رپورٹ: محمد اظہر عطاری مجلس عشر )

دعوت اسلامی کی مجلس عشرکے زیر اہتمام 09 مارچ 2021ء بروز منگل   لاہور ریجن، حافظ آباد زون، حافظ آباد اطراف کابینہ ڈویژن نئی منڈی کالیکی ادوکی گاؤں میں شخصیات مدنی حلقہ ہوا۔

نگران کابینہ اطراف حافظ آباد محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو عشر کے موضوع پر مدنی پھول دئیے اور دعوتِ اسلامی کو عشر دینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد طلحہ عمیر عطاری رکن کابینہ شعبہ کارکردگی اطراف حافظ آباد کابینہ)