18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب پاکستان کے شہر لاہور
میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے شعبہ عشر کے اسلامی بھائیوں کا مدنی
مشورہ کیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کی
کھالیں جمع کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے اور اُن کی ذہن سازی کی جس پر ذمہ داران
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)