18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں قائم دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ عشر کے تحت 14 جون 2023ء بروز بدھ مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ملتان ڈویژن کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
معلومات کے مطابق نگرانِ ملتان ڈویژن محمد سادات
عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان ڈویژن
کی تمام مساجد میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے مدرسۃالمدینہ بالغان شروع
کروانے، زیادہ سے زیادہ اجتماعی قربانی کروانے اور قربانی کی کھالیں جمع کرنےکا
ذہن دیا۔
نگرانِ ملتان ڈویژن کا کہنا تھا کہ 20 جولائی
2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان ڈویژن سے ایک ماہ کے مدنی قافلے راہِ خدا عزوجل میں سفر کریں گے، ذمہ داران اس حوالے سے اپنی کوششیں بڑھائیں۔