18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 مارچ 2022ء بروز
بدھ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب کے شہر بہاولپور اور رحیم یار
خان کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے’’شکر کرنے کے فضائل اور قناعت اختیار کرنے‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو
عشر جمع کرنے اور عشر آگاہی مہم چلانے کے لئے رہنمائی کی جس پر عاشقانِ رسول نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)